پاکستان میں کاروباری مواقع حوصلہ افزا ہیں، یو ایس پاکستان بزنس کونسل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ملاقات کے دوران چارلس فری مین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے امریکی بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام کیساتھ امریکی وفد کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق ہوا جبکہ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دے دیا۔ وزارت تجارت کے مطابق امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دیا، منڈی تک رسائی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ یو ایس پاکستان بزنس کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں کاروباری مواقع حوصلہ افزا ہیں۔
ملاقات میں امریکی وفد نے کاروباری ماحول میں بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چارلس فری مین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے امریکی بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ وزارت تجارت کے مطابق ملاقات میں امریکی وفد نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری پر غور کیا جبکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل رابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں سرمایہ کاری بزنس کونسل
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔