وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے چیئرمین اے پی ایس ای اے کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس ای اے)کے چیئرمین زین محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں سویابین اور کینولا کی درآمدات پر ٹیرف میں تبدیلی کے ذریعے مقامی پیداوار کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل اور سیکرٹری تجارت جواد پال نے بھی شرکت کی ۔زین محمود نے مقامی کسانوں کے تحفظ اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیرف سٹرکچر میں مناسب تبدیلیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں اصلاحات سے پاکستان میں آئل سیڈز کی کاشت اور پروسیسنگ کو فروغ ملے گا جس سے درآمدات پر انحصار کم ہو گا اور خود انحصاری کو فروغ حاصل ہو گا۔(جاری ہے)
چیئرمین اے پی ایس ای اے نے سورج مکھی، سویابین اور کینولا سمیت مختلف آئل سیڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں تاکہ ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے اور مقامی صنعت کو مزید موثر بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وفد کو حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت تجارت ایسی پالیسیوں کو فروغ دے گی جو مقامی زرعی ویلیو چین اور صنعتی ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو فروغ
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر متقی میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر گفتگو
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی میں رابطہ ہوا ہے اور دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوامی روابط اور سیاسی مشاورتی نظام کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اور یکطرفہ اقدامات پر مؤقف افغان وزیر خارجہ کو بتایا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علاقائی امن کے لیے عزم اور خود مختاری کے تحفظ کے عہد کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے تجارت میں سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، افغان وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو دوبارہ افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔
ترجمان کے مطابق افغان قیادت نے حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کا مقصد دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط اور امن کو فروغ دینا تھا۔