وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا تین روزہ دورہ برطانیہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ برطانوی حکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں اور کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ اس دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کریں گے جن میں وہ پاکستان کے معاشی منظرنامے اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کریں گے۔
دورے میں وزیر خزانہ جیفریز کے زیر اہتمام "پاکستان تک رسائی کے دن" کے عنوان سے ہونے والے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ہونے والے مذاکرے میں پاکستان میں اے آئی، کان کنی اور ہیلتھ کیئر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری محمد علی بھی ان ملاقاتوں اور مذاکروں میں وزیر خزانہ کے ہمراہ ہوں گے۔
اس دوران وزیر خزانہ برطانیہ کے درج ذیل اہم اداروں کا دورہ کریں گے،ہیز میجسٹیز ٹریژری ،فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس،آفس فار بجٹ ریسپانسبلٹی،بینک آف انگلینڈ سمیت اس کے علاوہ وہ ڈوئچے بینک، سٹینڈر چارٹرڈ بینک، کارگل گلوبل ٹریڈنگ یو کے اور برٹش امریکن ٹوبیکو کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر خزانہ برطانیہ کی گورنمنٹ کمیونی کیشن سروس کے سی ای او سے ملاقات کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔دورے کے اختتام پر وزیر خزانہ بین الاقوامی اور برطانوی ذرائع ابلاغ سے ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرمایہ کاری کریں گے
پڑھیں:
بجلی جلد سستی ہوگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ٹیکس ریلیف دے چکے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، ایک تیسری عالمی ریٹنگ ایجنسی بھی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے بعد پاکستان کے ایکسپورٹ کے مواقع بڑھے ہیں۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری