بھارت نے اپنی فضائی حدود سے ملک کے مختلف مقامات پر رات کے اندھیرے میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بھارتی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ جو بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم بھی کر چکی ہیں، ماہرہ خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

https://www.

instagram.com/p/DJVbQweCC8j/

اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے بزدلانہ اور ذلت آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

https://www.instagram.com/p/DJVh4gTiWQL/

بھارتی فلم صنم تیری قسم میں بطور مرکزی اداکارہ کام کرنے والی ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/p/DJVZa5VC9Ac/

حالیہ حملوں کی روشنی میں، فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی۔

https://www.instagram.com/p/DJVYqt5Cslq/

اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور کشیدگی بڑھانے پر بھارت پر شدید تنقید کی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے بلکہ ایک پڑوسی کی انا کا برتاؤ ہے جو ایک بات کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/DJVWp8XigZV/

منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر بھارت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پڑوسی ملک کے اس بزدلانہ حملے کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

 

https://www.instagram.com/reel/DJVC_GIIEW6/

بھارت میں مداحوں کی بڑی تعداد رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان پر بھارتی حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معصوم لوگوں کی نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور بھارت کی اس کارروائی کو شرمناک اور ان کی بزدلی قرار دیا۔

https://www.instagram.com/p/DJVU0xrisbB/

اداکار اسامہ خان نے پاکستان پر بھارت کے حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کشیدگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/p/DJVQyCeiDH3/

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے پاکستان پاکستان پر کرتے ہوئے کا اظہار بھارت کے پر بھارت کی شدید مذمت کی

پڑھیں:

برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ ‘ کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین ، پاک امریکہ تعلقات کی کوششوں کو سراہا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔

آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے  ، امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی جانب سے داعش کیخلاف کارورائیوں کا اعتراف کیا گیا ، ، امریکہ پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ ویژن آلات دینے پر غور کر رہاہے ،  امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں ۔ 

پی ٹی آئی کا 5 اگست کے احتجاج کا لائحہ عمل منظر عام پر 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
  • عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کردیا، عوام کو خراجِ تحسین
  • کراچی، یومِ استحصالِ کشمیر پر سندھ حکومت کی ریلی، کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
  • یومِ استحصال کشمیر: عسکری قیادت کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
  •  یومِ استحصال: وفاقی وزرا کی بھارتی اقدامات کی مذمت، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
  • یومِ استحصال کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی
  • گورنرپنجاب کا اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین
  • برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ ‘ کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین ، پاک امریکہ تعلقات کی کوششوں کو سراہا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین
  • یومِ شہدا پولیس: وزیرِ اعظم کا بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین، شہدا کے اہلخانہ کو سلام