Nawaiwaqt:
2025-05-08@06:25:18 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کو قطری ہم منصب کا فون

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کو قطری ہم منصب کا فون

وزیراعظم شہباز شریف کو قطری ہم منصب عبدالرحمان بن جاسم نے فون کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ رات کی تاریکی میں بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملے اور پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دنیا بھر سے پاکستان سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔قطری وزیراعظم عبدالرحمان بن جاسم نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیفلیون کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کے عزم کو سراہا اور کہا کہ قطر خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔قطر کے وزیراعظم نے بھارت کے حملے میں پاکستان کے معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 6 مقامات پر میزائل حملے اشتعال انگیز ہیں۔ اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد شہید اور مساجد کو نقصان پہنچایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام داؤ پر لگا دیا ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور ہم خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی لیکن جارحیت کا خطرناک راستہ اختیار کرنا بھارت کا غیر ذمہ دارانہ ریاستی رویہ ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کر کے 26 پاکستانی شہریوں کو شہید، 46 کو زخمی کر دیا تھا۔پاک فوج نے اس بزدلانہ کارروائی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے  دشمن کے 5 طیارے، ایک ڈرون مارگرایا، 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارے کو مار گرایا.

تاہم بھارتی حملے میں پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں اجلاس میں بھارت سے کشیدہ صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور اب تک کی صورتحال پر مشاورت ہو گی اور ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا،اجلاس بدھ کی شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کو اختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ، چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنےکے لیے کہا ہے اور سوئٹزرلینڈ اور ایران نے ثالثی کی پیش کش بھی کی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں 23 اپریل کو اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات اور جارحانہ فوجی رویہ شامل ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ اقدامات غیر منصفانہ اور خطرناک ہیں اور تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:میٹ گالا فیشن شو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت پر پابندی کیوں ہے؟

متعلقہ مضامین

  • حکومت اور اپوزیشن یک زبان، ایوان میں ارکان کے پاکستان زندہ باد کے نعرے
  •  ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے : وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
  • پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، وزیراعظم شہباز شریف
  • افواج پاکستان نے کل بھارت کے مکروہ حملے کا موثر جواب دیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارتی حملے نے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم سے قطری ہم منصب کی گفتگو
  • بھارتی حملے کے بعد پاکستان کا جواب، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
  • ‏وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا
  • قطری ہم منصب سے ملاقات، ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا: محسن نقوی