پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان نے پہلے گرین سکوک بانڈز کے اجراء کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق گرین سکوک سے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب ہو گی، بانڈز کا ابتدائی اجراء 20 سے 30 ارب روپے تک ہو گا، جن کی نیلامی کی جائے گی۔
اعلامیے میں وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ بانڈز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے لسٹ اور فروغ دیا جائے گا، بانڈز کے اجراء میں مختلف نجی بینک بھی جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز ہیں، کابینہ کی منظور کردہ پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک کی بنیاد پر اجراء کیا گیا ہے
وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ گرین سکوک بانڈز کے اجراء کا اقدام پاکستان کے وژن 2028ء سے ہم آہنگ ہے، اس سے سرمایہ کاروں کو ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کا منفرد موقع ملے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پائیدار فنانس کو پاکستان کی ترقیاتی حکمتِ عملی میں ضم کرنے کا تاریخی قدم ہے، گرین سکوک وسیع تر سرمایہ کاروں کو راغب، مالیاتی منڈیوں کو گہرا کرے گا، اس سے ملک کی سبز اور لچک دار معیشت کی طرف منتقلی تیز ہو گی
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرین سکوک
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں