بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی، بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا۔ توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دائر کی گئی تھی عدالت کی
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس جلد سماعت کیلیے مقرر کریں ورنہ عدالت نہیں آؤں گا، وکیل
اسلام آ باد:توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جلد سماعت کے لیے کیس مقرر نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔
ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہماری درخواستیں پیر کو مقرر کریں ورنہ اِس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آؤں گا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے۔ ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز نہیں لگتے۔ اگر یہ درخواست پیر کو مقرر نہیں ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ آ جائے گا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پیر کو تو میرے پاس بہت سے کیسز ہیں لیکن میں دیکھ لیتا ہوں۔ بریت کا کیس کب لگانا ہے روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے۔