حنا الطاف نے عوام سے تماشائی بننے والے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کی گزارش کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے پاکستانی عوام سے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کا مطالبہ کردیا۔
حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بغیر نام لیے بھارتی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنے ملک اور آپ کے ملک دونوں میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ دل توڑ دینے والی بات ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت خوشی اور جشن منایا جا رہا ہے‘۔
اداکار نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے کہا کہ ’میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ 'اُن' لوگوں (بھارتی فنکاروں) کو اَن فالو کریں، اَن سبسکرائب کریں، اور اُن (پاکستانی فنکاروں) سے فاصلے پر رہیں جو اس ملک میں رہتے ہیں لیکن جب بات ہمارے وطن کی ہو تو خاموش رہتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)
حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ’جب سرحد پار سے کچھ آوازیں جنگ کو بڑھاوا دیتی ہیں، ہم تب بھی امن اور دوستی کی بات کرتے ہیں۔ لیکن یہ سب یکطرفہ نہیں چل سکتا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں ایسے لوگوں سے جُڑنے کی ضرورت نہیں جو غم کی گھڑی میں بھی صحیح بات کے ساتھ کھڑے نہ ہو سکیں۔‘
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فنکاروں حنا الطاف
پڑھیں:
ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کیلئے ٹیم میں توسیع کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیکس نظام سخت کرنے کے لیے کراچی تا پشاور پرتعیش زندگی گزارنے والوں کی نگرانی شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کرنے والوں کی جانچ پڑتال کے لیے اپنی ٹیم کو وسعت دے دی ہے تاکہ بڑے تضادات کا پتا لگایا جا سکے جہاں ٹیکس دہندہ نے جمع کرائے گئے گوشواروں میں بہت کم رقم ادا کی ہو۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی منظوری کے بعد، ٹیکس کے نظام نے پاکستان بھر میں ان لینڈ ریونیو کے ایف بی آر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگز کی مخصوص ڈائریکٹوریٹس میں سات ریجنل لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ان شہروں میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، اور پشاور شامل ہیں۔
ایف بی آر نے معلومات اکٹھا کرنے اور ان کا موازنہ فائل کیے گئے گوشواروں سے کرنے کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے 36 افسران اور معاون عملے کو تعینات کیا ہے۔