ایم ڈبلیو ایم رہنماء ظہیر نقوی کی بھارتی حملے میں شہید معصوم ارتضیٰ عباس کی نمازِ جنازہ میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
انہوں نے شہید کے والد، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ہم نے اس پاک سرزمین کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر سید ظہیر عباس نقوی نے بھارت میں ہندوتوا دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم شہید ارتضیٰ عباس طوری کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے والد، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولاد ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ہم نے اس پاک سرزمین کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے۔ دشمن سن لے کہ ہمارے بچے، ہماری جانیں اور ہمارا مال سب اس وطن پر قربان ہیں۔ ہم اپنی آخری سانس تک سبز ہلالی پرچم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور دشمن کی ہر سازش اور بزدلانہ وار کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ شہید ارتضیٰ عباس طوری جیسے معصوموں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، یہ قربانیاں ہمارے عزم و استقلال کو مزید جِلا بخشیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
در فشاں سلیم کی بلال عباس سے نکاح کے معاملے پر لب کشائی
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔میزبان نے سوال پوچھا کہ لوگوں کو آپ دونوں کی جوڑی اتنی پسند آئی کہ انہوں نے تقریباً آپ دونوں کی شادی کروا دی تھی، اس پر آپ کا ردعمل کیا تھا؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے در فشاں سلیم نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جبکہ شادی بیاہ یہ بہت نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کر کے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے سکھایا ہے کہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کے معاملات نجی ہی رکھو تو میں اسی پر عمل کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کچھ بھی خفیہ رکھتی ہوں، خفیہ اور پرائیوٹ رکھنے میں فرق ہوتا ہے، میں اس فرق کو سمجھتے ہوئے اپنے معاملات لے کر چلتی ہوں کیونکہ جس کیریئر یا شعبے میں، میں ہوں اس میں میرے معاملات میرے ہیں، اس وقت تک جب تک میں انہیں نجی یا ذاتی رکھنا چاہوں۔خیال رہے اداکارہ در فشاں سلیم اور اداکار عباس بلال کی آن سکرین جوڑی کو سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ میں بے حد پسند کیا گیا تھا جس کے بعد ان دونوں کے نکاح کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔