کراچی:

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42ڈالر کی کمی سے 3ہزار 343ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4200روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 70ہروپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3601روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار روپے 383روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ سونے کی قیمتوں میں پچھلے تین دن سے مسلسل اضافہ ریکارڈ ہو رہا تھا، جس کے بعد آج قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی کمی

پڑھیں:

قیمتوں میں کمی، پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے ماہانہ دو سے ڈھائی ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پراتر رہے ہیں۔

سولر پینل درآمد کرنے والے شبیر منشا نے کہا کہ صرف گزشتہ سال پاکستان نے 17 گیگاواٹ کے سولر پینل درآمد کئے، جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر درآمد کنندہ بن گیا ہے۔

مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام نے سو لرپینلز کی جانب رخ کیا، عوام اب شمسی توانائی سے استری اور اے سی تک چلا رہے ہیں، مارکیٹ میں جرمن، چین اور دیگر عالمی کمپنیوں کے پینلز دستیاب ہیں۔

جو قیمت 110 روپے فی واٹ تھی، وہ اب کم ہو کر صرف 27 روپے تک آ گئی ہے، جس سے نہ صرف سولر کی طلب میں اضافہ ہوا بلکہ فروخت بھی کئی بڑھ گئی ہے۔

آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی
  • گراں فروشوں نے من مانیاں جاری ،چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
  • سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 کا بڑا اضافہ
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، نرخ میں مسلسل دوسرے روز کئی ہزار کا اضافہ
  • قیمتوں میں کمی، پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
  • آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی