City 42:
2025-05-08@14:14:38 GMT

وفاق کا بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

  شاہد ندیم سپرا:وفاق نےآئندہ مالی سال کےٹیرف میں 2سے3روپےفی یونٹ تک کمی لانیکافیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اےنےپاورپرچیزپرائس کی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکردی،فیول کاسٹ،آپریشنزچارجزاورکیپسٹی چارجزکی بنیادپردرخواست دائرکی گئی،سی پی پی اےنے7تجاویزکی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکی۔

 تجاویز کے مطابق 27روپےسے24.

75روپےقیمت میں کمی ہوسکتی ہے،27روپے سے قیمت کو کم کر کے 26 روپے فی یونٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

گزشتہ مالی سال میں نیپرانے 27روپےفی یونٹ کےحساب سےقیمت مقررکی تھی،سی پی پی اےکی درخواست پر15مئی کوسماعت مقررکردی گئی۔

سماعت کے بعد قیمتوں میں کمی اور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نو مئی مقدمات: عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔پراسیکیوشن نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت نے کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • نو مئی مقدمات: عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
  • آئندہ مالی سال میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
  • حکومت کی صارفین کے نرخوں میں صرف 30 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز
  • کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان،سماعت15مئی کوہوگی
  • ملک بھر کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
  • عوام کیلئے خوشخبری ، ملک بھرکیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اربوں کا ریلیف متوقع
  • وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ
  • بجلی بلوں میں 5روپے80 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف
  • 2 ماہ میں  بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ