پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ جارحانہ آپریشن سندور کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نقصان میں مجموعی طور پر 956 ملین امریکی ڈالر (تقریبا 267 ارب روپے) کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے، پاکستان ائیر فورس نے 3 رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 طیارہ تباہ کر ڈالا۔ دستیاب معلومات کے مطابق بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریبا 80.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید پاکستانیوں کیلیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع؛ حکومت کی بڑی پیش رفت مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے، عرفان صدیقی آذربائیجان کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان پاکستان پر بھارتی حملے میں استعمال ہونے والا اسرائیلی ہیروپ ڈرون کیا ہے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے لیفٹنٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجے جن میں سے 12 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے۔
جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ ابھی بھی جمع کیا جارہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں سے ڈرونز گرنے کی اطلاعات آرہی ہیں۔
لاہور
والٹن کے علاقے میں 3 سے زائد ڈرونز گرا دیے گئے ہیں جبکہ علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
Pakistan Downs 12 Indian Drones #Pakistan’s military shot down 12 #Indian drones that violated its airspace at various locations overnight, according to military spokesman Lt. Gen. Ahmad Sharif Chaudhry.
One of the drones targeted a military installation near #Lahore, causing… pic.twitter.com/2SSlTZKjKG
— Pak Afghan Affairs (@Pak_AfgAffairs) May 8, 2025
کراچی
کراچی میں فلٹر پلانٹ نزد گلشن حدید ایک ڈرون گرایا گیا ہے۔ اس کے عکلاوہ ملیر شرافی گوٹھ میں بھی انڈین ڈرون گرائے جانے کی اطلاع ہے۔
راؤلپنڈیمقامی پولیس نے راؤلپنڈی اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرنے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈرون گرنے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مارگرائے جانیوالے اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرونز‘ کیا ہیں؟
اٹکاٹک کے علاقے جبی کسراں میں ڈرون گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
گھوٹکی
سندھ کے علاقے گھوٹکی میں ڈرون گر کر تباہ ہوگیا جس میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ گھوٹکی کے علاقے لغاری گوٹھ میں پیش آیا۔
ننکانہ صاحب
پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں دھارووالی گاؤں میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ ککے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ کے علاقے ڈنگہ میں بھی ایک ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے پرزے حکام کی طرف سے اکھٹے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، اسحاق ڈار
چولستان
پاک فوج نے چولستان میں بھارتی ڈرون کو سرحد کے قریب ہی گرا دیا۔ پولیس کے مطابق ڈرون علاقے کی سرویلینس کے لیے بھیجا گیا تھا۔
شیخوپورہ
شیخورہ میں کھیتوں میں ایک بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں