میاں نواز شریف قومی یکجہتی بڑھانے کے لئے سرگرم ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : سابق وزیراعظم، مسلم لیگ نون کے صدر اور مینٹور میاں نواز شریف پاکستان کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبہ کو بڑھانے کے لئے متحرک ہو گئے۔
میاں نواز شریف آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں اور کارنوں سے ملاقاتوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
نواز شریف نے اسلام آباد میں پہلی ملاقات چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کی۔
وزیراعظم ہاؤس مین ہونے والی اس خاص ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے قائد کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میاں نواز شریف پنجاب ہاؤس آ گئے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے اور مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی اور عوام کے جذبہ کو یکجا کرنے کے لئے مسلم لیگ نون کی قیادت اور کارکنوں کو ہر سطح پر مزید متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صدر مسلم لیگ ن نواز شریف پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میاں نواز شریف سے ملاقات مسلم لیگ
پڑھیں:
ڈرون حملوں کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس جاری، نوازشریف بھی پہنچ گئے
پاکستان میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر بھارتی ڈرون حملوں کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں اہم طلب کر لیا گیا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف حصوں میں ڈرون حملوں کے پیش نظر وزیر اعظم ہاؤس میں خصوصی اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا، سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔ جب کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ جوابی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں