راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون ہماری تنصیبات کو تلاش کرتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ہم ڈرون کو فضائیہ کے ذریعے انگیج کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائی کے بعد قومی سلامتی کمیٹی، وزیرِ اعظم شہباز شریف پہلے ہی جوابی کارروائی سے متعلق بتا چکے ہیں، ہم بھارت کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک میں من مانی فوجی کارروائی کرے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنے سیاسی عزائم کےلیے ہمارے بچوں اور فیملیز کو نشانہ بنائے، ہم بھارتی فوجی کارروائیوں کا ردِعمل دیں گے، ان شاء اللّٰہ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو جواب اپنے وقت، طریقے اور اپنی منتخب کردہ جگہ پر دیں گے، صبر اور تحمل سے رہیں، بھارت کو بالکل جواب دیں گے۔

سابق مشیرِ قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ہمارے معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں اور دنیا کو کہتے ہیں کہ ہم نے دہشت گرد مارے ہیں، یہ ہماری قومی غیرت کا تقاضہ ہے، جو کچھ بھارت نے کیا ہے اس کا ہم جواب دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ان کو بہت سمجھایا کہ جنگ دونوں کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے مگر انہیں یہ بات سمجھ نہیں آئی، بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق متعلقہ کمپنی نے بھی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:آذربائیجان کا پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کہ بھارت دیں گے

پڑھیں:

کیریئر کے آغاز میں نامناسب پیشکش ہوئی، ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف

اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ سمجھوتہ کرنا ہوگا، جیسا کہ دیگر خواتین کرتی ہیں۔

ژالے نے بتایا کہ اس گفتگو پر انہوں نے سخت ردِ عمل دیا اور واضح کیا کہ وہ صرف اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور اگر کسی نے دوبارہ ایسی بات کی تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت کی کمائی میں برکت ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی تعلیم اور شادی خود کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط
  • بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف
  • مسائل کو زیرِ تجویز لانا، متفقہ حل تلاش کرنا بہترین راستہ ہے: اعظم نذیر تارڑ 
  • 25 فیصد مزید ٹیرف لگنے پر بھارت کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا
  • بانی نےاپنی بہن کے ذریعہ دو متنازعہ ہدایات بھیج دیں
  • کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا: سلمان اکرم راجہ
  • آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو
  • احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت، ملک محمد احمد خاں
  • بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا ، وزیر خارجہ
  • کیریئر کے آغاز میں نامناسب پیشکش ہوئی، ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف