بلوچستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
آج بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے ۔
تاہم آج کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی علاقوں میں موسم خشک اورصبح میں خنک، جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ اور پنجگور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گزشتہ روز سبی اور نوکنڈی بلوچستان کے گرم ترین شہر رہے جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے کا امکان ہے
پڑھیں:
طلبہ کی موجیں! موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا امکان
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ 15 اگست کو ختم ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول کھولے جائیں یا چھٹیوں میں مزید توسیع کی جائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ادھر صوبائی وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے کہ جلد کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔