سعو دی عرب میں ولادیمیر پیوٹن سے ممکنہ ملاقات شیڈول میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ سعودی عرب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مئی کے وسط میں سعودی عرب میں روسی صدرسے ممکنہ ملاقات شیڈول میں نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کی روس سے خوشگوار بات چیت ہورہی ہے اس لئے روسی صدر سے ملاقات کی بات کر با قبل ازوقت ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔