Daily Mumtaz:
2025-09-26@07:10:53 GMT

چین اور روس کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

چین اور روس کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ

ماسکو : عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے نئے دور  میں  کوآرڈینیشن کی اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا۔ دونوں فریق  اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی  تیاری اور ترقی کو   اقوام متحدہ کی  قیادت  میں  دنیا کی  کثیر القطبی  کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں  اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر بنیادی اصولوں پر مکمل عمل درآمد کا اعادہ  کیا گیا ہے ۔ تمام ممالک  کو بین الاقوامی قانون کی تشکیل، تشریح اور اطلاق میں مساوی بنیادوں پر حصہ لینے کا حق ہے اور نیک نیتی سے بین الاقوامی قانون کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ہے.

عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن مشترکہ طور پر یقین رکھتے ہیں کہ تمام ممالک کو اپنے قومی حالات اور اپنے عوام کی خواہشات کے مطابق آزادانہ طور پر اپنے ترقیاتی ماڈل اور سیاسی، معاشی، ثقافتی اور معاشرتی نظام کا انتخاب کرنے کا حق ہے. عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن دیگر  ممالک  کے داخلی اور خارجی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے  تنازعات کے پرامن  حل کے اصول کا اعادہ کیا ، اور اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ  ممالک  کو تنازعات کو حل کرنے کے لئے  باہمی طے شدہ   اقدامات اور  میکانزم کا استعمال کرنا چاہئے۔دونوں فریقوں کا ماننا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کا فریم ورک کنونشن  اور اس کا پیرس معاہدہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ممالک کے مابین تعاون کی بنیاد ہے، اور تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ  کنونشن میں طے شدہ مقاصد اور اصولوں، خاص طور پر  اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق مشترکہ  لیکن مختلف ذمہ داریوں پر سختی سے عمل کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  چین اور روس عوامی رائے کو متاثر کرنے، غلط معلومات پھیلانے، دوسرے ممالک کے داخلی معاملات، معاشرتی نظام اور نظم و نسق میں مداخلت کرنے اور دوسرے ممالک کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کے لئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بین الاقوامی قانون کا اعادہ چین اور ہیں کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلا دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ اور گرم جوش انداز میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی برصغیر اور خطے کے استحکام اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم کے لیے مل کر کام کرنے کی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت میں ’چور دروازہ‘ بند کرنے کے لیے یو این متحرک
  • یمن میں ملیشیاؤں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کی اپیل
  • عالمی برادری ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون محض افسانہ نہیں، یمنی صدر
  • یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیر اعظم پر سفری پابندی عائد کردی
  • ثابت کریں کہ بین الاقوامی قانون محض ایک فسانہ نہیں ہے؛ یمنی صدر کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
  • پاکستان اور بنگلادیش کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر کا پہلا رد عمل
  • اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کا محافظ اور انسانی حقوق کا مشعل راہ، گوتیرش
  • فرانس اور امن کی حامی ریاستوں کے ساتھ شراکت جاری رکھی جائے گی.سعودی عرب