Daily Ausaf:
2025-05-09@23:32:47 GMT

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،اہم خبر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے بھی 0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جبکہ 9اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دوران ہفتہ ٹماٹر 8.

81 فیصد، لہسن 5.05 فیصد، آلو 3.33فیصد، پیاز 2.08 فیصد، ایل پی جی 1.66 فیصد، کیلا 0.93 فیصد، پیٹرول 0.83 فیصد، ڈیزل 0.78 فیصد، آٹا 0.76 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.46 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.33 فیصد کمی ہوئی۔اس کے برعکس، چکن کی قیمت میں 10.20فیصد، انڈے میں 7.36فیصد، چینی میں 1.93فیصد، بیف میں 1.50فیصد، دال ماش میں 0.31فیصد، پکی بیف میں 0.20فیصد، مٹن میں 0.15فیصد اور گڑ میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 17733روپے سے لیکر 22888روپے، 22889روپے سے لیکر 29517روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے طبقوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.18فیصد، 0.20 فیصد، 0.26 فیصد اور 0.26 فیصد اضافہ ہوا۔صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

سٹی42:  پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 2956 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔

ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق اس رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 99 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوئیں جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کامیاب حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 56 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں پبلک اَن لسٹڈ، غیر منافع بخش ادارے اور تجارتی تنظیمیں ہیں۔
مختلف شعبہ جات میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 584 کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹرز میں، 402 کمپنیاں ٹریڈنگ سیکٹر میں، 363 کمپنیاں سروسز سیکٹر میں شامل ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میں سرمایہ کاری بحرین، چین، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، عراق اور کینیا جیسے ممالک سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا، نیپال، نائیجیریا، سعودی عرب، ترکی اور امریکہ سے بھی سرمایہ کاری کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی

متعلقہ مضامین

  • رواں ہفتے 9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
  • رواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
  • اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • لندن میں سائیکلنگ میں 50 فیصد اضافہ، ٹریفک میں کمی سے ہوا بھی صاف اور بہتر
  • پاکستان کی 85 فیصد سے زائد آبادی میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہے: ماہرین
  • اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • پیونیئر کی طرف سے پاکستانی فری لانسرز کے لیے فیس میں بڑا اضافہ، فری لانسرز کتنا متاثر ہوں گے؟
  • پاک بھارت جھڑپیں، عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ