نئی دہلی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے۔
ٹی آر ٹی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت سے پاکستان پر آرٹلری، مارٹر دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرون یا راکٹ حملہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ڈرونز، راکٹوں سے حملہ کیا، بھارت کا من گھڑت پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔
ا  نہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کی جنگوں میں کسی ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو واضح ثبوت ہوتے ہیں، بھارت دعویٰ کررہا ہے میزائلوں اور ڈرون سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے تو اسے سامنے لائے، بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے مکمل طور پر جھوٹی کہانیاں بنا کر دنیا کو گمراہ کررہا ہے، ان کے پاس پہلگام حملے کے حوالے سے بھی پاکستان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کو نشانہ کہ بھارت کررہا ہے

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان ترامیم کا معاملہ دیکھیں گے، فیصل واوڈا

اسکرین گریب 

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ترامیم کا معاملہ دیکھیں گے، مولانا کے ساتھ نمبر کی بات نہیں ہوئی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دیدیئے
  • بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
  • خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
  • پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملہ کر کے 3 ہلاک کر دیے
  • افغانستان سے پھر فائرنگ، پاکستان کامؤثرجواب
  • ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام بے بنیاد و گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ
  • مولانا فضل الرحمان ترامیم کا معاملہ دیکھیں گے، فیصل واوڈا