ہنگامی حالات، نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی کال پر سیکڑوں نوجوان امداد کاموں کی تربیت کے لیے سامنے آگئے۔
ایچ الیون سائٹ پر 200 سے زائد والنٹیرز کو ہنگامی حالات میں فرست ایڈ کی تربیت دی گئی۔ والنٹیرز کو فائیو ریسکیو سمیت دیگر امددی سرگرمیوں کی بھی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے تربیتی مشقیں ہفتہ اور اتوار بھی جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہنگامی حالات کی تربیت
پڑھیں:
جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایکسچینج ایسوسی ایشن
اپنے ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے گزشہ 2 سال میں 9 ارب ڈالر خریدے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے گزشتہ سال انٹربینک مارکیٹ کو 6 ارب ڈالر دیئے، حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو سکتی ہیں، ڈالر کی اصل قیمت 250 روپے ہے، مگر آئی ایم ایف دباؤ اور ایکسپورٹرز کی وجہ سے مزید کم نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ایکسچینج کمپنیوں کو پی آر آئی سسٹم سے منسلک کر دے گی، ایکسچینج کمپنیاں انٹربینک مارکیٹ کو یومیہ تقریباً 20 سے 25 کروڑ ڈالر ادا کر رہی ہیں۔