بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے، بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی معترف پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی معترف بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے،.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برطانوی اخبار بحری بیڑا

پڑھیں:

بھارت نے کراچی پورٹ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرکے حملے کی جھوٹی خبر دی، ترجمان کے پی ٹی

— فائل فوٹو

بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بھی عوام اور میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، کراچی پورٹ بالکل محفوظ ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس

ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ بھارت نے کے پی ٹی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا اور ہیک کرنے کے بعد آفیشل اکاؤنٹ سے پورٹ کے بارے میں جھوٹی خبر دی۔

پوسٹ میں پاکستانی میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ براہ مہربانی، کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے پورٹ کی پبلک ریلیشن ٹیم سے اس کی تصدیق کروائیں۔ 

واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری پہلے ہی جاری کر رکھی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • فضا وں میں متعدد لڑاکا طیاروں کی پرواز، پاکستان نے بڑے حملے کی تیاری پکڑ لی ہے، صحافی کا دعویٰ
  • سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس بھارتی بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا
  • بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی مبینہ تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات ،برطانوی اخبار کادعویٰ
  • بھارت نے بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا، برطانوی اخبار
  • بھارت کا جارحانہ اقداما ت،کراچی پورٹ کونشانہ بنانے کے لئے بحری بیڑاتعینات کردیا
  • بھارت نے کراچی پورٹ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرکے حملے کی جھوٹی خبر دی، ترجمان کے پی ٹی
  • کراچی بندرگاہ بھاری تباہی
  • پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
  • بھارت کا جنگی جنون،پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد، ہائی الرٹ جاری