جھگڑے کے دوران فائرنگ، تیز دھار آلے اور آہنی راڈ کے وار سے 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، تیز دھار آلے اور آہنی راڈ کے وار سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک یو عبداللہ کالج کے عقب میں قائم دیر کالونی میں فائرنگ اور آہنی راڈ کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
شارع نور جہاں پولیس کے مطابق واقعے جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں فائرنگ سے 2 افراد 22 سالہ ابصر اور 45 سالہ شاہ زیب خان جبکہ آہنی راڈ کے وار سے 30 سالہ زبیر زخمی ہوا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
عوامی کالونی کے علاقے لال مسجد بلال کالونی میں فائرنگ سے 24 سالہ آصف علی جبکہ بلدیہ ٹاؤن 7 نمبر میں تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ انس زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اور سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ واقعات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آئے ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ہنی راڈ کے وار سے جھگڑے کے دوران
پڑھیں:
اسلام آباد: اشتہاری مجرم خرم شہزاد پولیس پر فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے میں اشتہاری مجرم خرم شہزاد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کے لیے سنیاڑی گاؤں میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق خرم شہزاد قتل کے مقدمے میں تھانہ شالیمار کو مطلوب تھا۔ چھاپے کے دوران مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں: فرائض میں غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے فارغ، 12 ایس ایچ اوز کی سروس ضبط
جوابی کارروائی میں اشتہاری مجرم خرم شہزاد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ان کی بہادری پر شاباش دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس تھانہ شالیمار خرم شہزاد ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق