بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔
آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کر دی۔
فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے 7بچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا نیا اعلان: چین سے درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگ آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلیٰ اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق علیمہ خان کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ منسوخ، ضمانت منظور پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے خلاف بچوں کے نام بھارت کی حملے میں میں شہید
پڑھیں:
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید
’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور سابق فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیمان العبید اپنے پانچ بچوں کے لیے خوراک لینے کی غرض سے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے بنائے گئے مرکز کی لائن میں موجود تھے جب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔
فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے اپنے ایکس ہینڈل پر سلیمان العبید کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔
پی ایف اے کا ایکس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی العبید غزہ پٹی کے جنوب میں امداد کے لیے منتظر شہریوں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔
سابق فرانسیسی کھلاڑی ایرک کینٹونا نے انسٹاگرام پر سلیمان العبید کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔