Al Qamar Online:
2026-07-24@04:35:01 GMT

معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

معروف بھارتی گلوکارہ اور اداکارہ سلکشنا پنڈت طویل علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

 گلوکارہ اور اداکارہ سلکشنا پنڈت کی عمر 71 برس تھی۔ ان کے بھائی اور موسیقار للت پنڈت کے مطابق وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں شام 8 بجے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ ان کی آخری رسومات 7 نومبر کی دوپہر ادا کی جائیں گی۔

سلکشنا بھارت کے ایک موسیقی سے تعلق رکھنے والے گھرانے، میواتی گھرانے، سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہ مشہور کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کی بھتیجی تھیں، جبکہ ان کے دونوں بھائی جتن اور للت پنڈت فلمی دنیا میں معروف موسیقار جوڑی کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔

1970 اور 1980 کی دہائی کے سنہری دور میں سلکشنا نے محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش جیسے عظیم گلوکاروں کے ساتھ متعدد گیت گائے، جو فلمی موسیقی کے کلاسک سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیت منوائی اور الجھن، خاندان، اپناپن اور وقت کی دیوار جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ذاتی زندگی میں سلکشنا کو کافی دکھوں کا سامنا رہا۔ سنجیو کمار سے یکطرفہ محبت اور تنہا زندگی کے بعد کے انہیں برسوں تک صحت کے مسائل اور مالی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے