آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر. pic.twitter.com/EdMhEkQhll

— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025

ہائپر سونک میزائل سے لیس پاکستان کے JF-17 تھنڈر کو تاریخی ویڈیو میں بھارتی

  S -400 سسٹم کو تباہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سسٹم کو تباہ کر JF 17 تھنڈر

پڑھیں:

’’بھارتی پارلیمنٹ میں ہمارے لوگ بیٹھے ہیں‘‘؛ بلاول بھٹو کے بیان کی حقیقت

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: ’’ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں‘‘۔

ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہے اور متعدد بھارتی صارفین اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ آڈیو میں جعلسازی کی گئی ہے۔

پاکستانی ادارے ’’آئی ویری فائی پاکستان’’ نے اس معاملے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں پیش کی گئی باتوں کا بلاول بھٹو کے اصل خطاب سے کوئی تعلق نہیں۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ ویڈیو کو 31 جولائی کو ایک بھارتی صارف نے پوسٹ کیا تھا، جس میں بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب اور بھارت کی رکن پارلیمنٹ گورو گوگئی کا لوک سبھا میں بیان ساتھ جوڑ کر دکھایا گیا تھا۔

جعلی ویڈیو میں بلاول بھٹو سے یہ الفاظ منسوب کیے گئے: ’’رات کے اندھیروں میں کون حملہ کرتا ہے؟ ہم بھارتی وزیرِاعظم کے سامنے آسانی سے پروپیگنڈہ کرسکتے ہیں، ہمارے لوگ ان کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔‘‘

اس ویڈیو کے ساتھ سوالیہ انداز میں یہ بھی پوچھا گیا کہ بلاول جن ’’ہمارے لوگوں‘‘ کی بات کر رہے ہیں، وہ کون ہیں؟

یہ کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صرف ایک پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور 5,200 مرتبہ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد بھارتی اکاؤنٹس اور انسٹاگرام پر بھی اسی جھوٹی ویڈیو کو شیئر کیا گیا، جبکہ بلاول بھٹو کے فرضی بیان کی تصویر بھی گردش میں رہی، جو ہندو توا نظریے سے وابستہ صفحات نے پھیلائی اور یہ تصاویر مجموعی طور پر چھ لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہیں۔

تاہم ویڈیو کا بغور مشاہدہ کرنے پر کئی تضادات سامنے آئے، جن میں سب سے نمایاں لبوں کی حرکات اور آواز کی ہم آہنگی کی کمی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ، بعض ہندی الفاظ کا غیر فطری استعمال اور وزیرِاعظم جیسے الفاظ کا تلفظ بھی مشکوک نظر آیا، جس سے واضح ہوا کہ آڈیو کو بعد میں تبدیل کیا گیا۔

ویڈیو کو ریورس امیج سرچ کے ذریعے چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ بلاول بھٹو کی یہ ویڈیو دراصل 7 مئی 2025 کی ہے، جب انہوں نے قومی اسمبلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ کشیدگی پر خطاب کیا تھا۔

اصل تقریر میں بلاول نے کہا تھا:

’’صرف چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملہ کرتے ہیں، اگر ان میں ذرا بھی حوصلہ ہوتا تو وہ دن کے وقت اپنے حملے کا اعلان کرتے۔ ہم جنگ کے حامی نہیں، لیکن بھارت کو تیار رہنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے ابھی جواب دینا ہے، اور یہ جواب اندھیرے میں نہیں بلکہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دیا جائے گا۔‘‘

اس بات کی مزید تصدیق پاکستانی میڈیا کے معتبر اداروں جیسے ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹس سے بھی ہوئی، جن میں بلاول کی تقریر کا مکمل سیاق و سباق موجود تھا، لیکن کہیں بھی بھارتی پارلیمنٹ سے متعلق ایسا کوئی جملہ موجود نہیں تھا۔

نتیجتاً یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلسازی پر مبنی ہے۔ آڈیو کو اصل تقریر پر چسپاں کرکے گمراہ کن پیغام پھیلایا گیا، اور بلاول بھٹو کے نام سے غلط بیانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور پاکستان کا دفاعی اور سکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے، چینی ترجمان
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج
  • جھوٹ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں، خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
  • پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
  • ژوب میں اہم کامیابی؛سکیورٹی فورسز نے 33 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا
  • پاکستان کی حالیہ بارشوں کو گلوبل وارمنگ نے تباہ کن بنایا. تحقیق
  • ’’بھارتی پارلیمنٹ میں ہمارے لوگ بیٹھے ہیں‘‘؛ بلاول بھٹو کے بیان کی حقیقت