بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلیٰ اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے، جس کی تصدیق بھارت نے خود کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ADDC) تھا، گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ راج کمار کا گھر صبح 5:30 بجے کے قریب نشانہ بنا۔
اس واقعے کے بعد بھارتی سیاسی قیادت نے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا دہشتگردوں کا سہولت کار تھا، جس کا حکومتی اعلیٰ عہدے کی آڑ میں دہشتگردوں کے ساتھ ملاپ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راج کمار کشمیری مسلمانوں کیلئے دہشت کی علامت تھا اور زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہوتا تھا۔
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’راجوڑی سے تباہ کن خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک محنتی افسر کو کھو دیا ہے۔ صرف کل ہی وہ ضلع میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے اور اس آن لائن میٹنگ میں بھی شریک ہوئے تھے جس کی صدارت میں نے کی تھی۔ آج اس افسر کی رہائش گاہ اس پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بنی جس میں راجوڑی شہر کو ہدف بنایا گیا اور ہمارے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر شری راج کمار تھاپا جاں بحق ہو گئے۔ میں اس ہولناک جانی نقصان پر اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں رکھتا۔ اللہ اُن کی روح کو سکون دے۔‘
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کا نتیجہ ہے، جس پر پاکستان نے دفاعی حکمت عملی کے تحت جواب دیا۔
اس کے علاوہ عرب میڈیا نے بھارتی حکام کے حوالے سے پاکستانی جوابی کارروائی میں 22 ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی کی تصدیق
پڑھیں:
منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی
نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکیورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
مبصرین کے مطابق منی پور میں بڑھتی مزاحمتی کارروائیاں بھارتی فوج کے سیکیورٹی دعوؤں کو چیلنج کر رہی ہیں اور مقامی نوجوان بڑی تعداد میں قابض فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔