ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ شہر کے 19 اسپتالوں میں 2 ہزار 389 اضافی بیڈز مختض کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات، خون اور آکسیجن سپلائی کےلیے بھی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کےلیے 46 شیلٹر ہاؤسز بھی قائم کردیے گئے

عرفان میمن نے کہا کہ سول ڈیفینس کے 446 والنٹیرز بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جبکہ شہر بھر کی 48 بلند عمارات پر ایمرجنسی سائرن نصب کر دیے گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سول ڈیفنس میں شمولیت اختیار کرکے ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرنے کا نادر موقع

بھارت کے ساتھ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر سول ڈیفنس کے نظام کو متحرک کرنے اور نوجوانوں کو اس میں شامل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس موقع ہے کہ وہ سول ڈیفنس میں بطور والنٹیئر شامل ہو سکتا ہے۔

اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد دفتر تشریف لائیں اور وطن کے محافظوں میں شامل ہو جائیں۔۔۔ pic.twitter.com/8O211abTpr

— DC Islamabad (@dcislamabad) May 7, 2025

بیان میں کہا گیا کہ جو شخص بھی ملک پاکستان کا محافظ بننا چاہتا ہے وہ شناختی کارڈ لے کر ڈپٹی کمشنر آفس تشریف لائے اور سول ڈیفنس فورس کا حصہ بن کر وطن کی حفاظت میں اپنا شہری فریضہ ادا کرے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت نے گزشتہ رات پاکستان پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سول ڈیفنس شمولیت ملک کا دفاع نادر موقع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت، سندھ میں نجی اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • بھارتی جارحیت: سندھ میں نجی اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر
  • اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر
  • واہگہ بارڈر سے متعلق سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی قرار
  • راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ، ریہرسل بھی کی گئی
  • واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی قرار
  • سول ڈیفنس میں شمولیت اختیار کرکے ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرنے کا نادر موقع
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا