میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا۔

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے لسبیلہ برج، لیاری ندی، ناظم آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا۔

کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر اور تیز کرنا ہے۔

اس موقع پر کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پانی صرف شہریوں کا حق ہے، کسی کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ پانی کی چوری میں ملوث کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی چوری میں ملوث وہاب نے پانی کی کر دیا

پڑھیں:

کراچی: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات چوری کرنیوالے 5 مزدور گرفتار

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ پانی چوری میں ملوث واٹر بورڈ کے دو افسران معطل
  • کراچی: اورنگی میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیا
  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات چوری کرنیوالے 5 مزدور گرفتار
  • کراچی: صدر میں پولیس اہلکاروں کا بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث اہلکار معطل
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما پر مبینہ تشدد، دو ایس ایچ اوز سمیت 3 افسران معطل