پاک بھارت تصادم کے دوران کراچی بندرگاہ پر معمول سرگرمیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے کامیاب آپریشن بُنیان مرصُوص کے باوجود کراچی بندرگاہ پرمعمول کا کام جاری ہے۔
پورٹ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بندرگاہ پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے، تاہم بندرگاہ پر تجارتی مال سے لدے جہازوں کی آمدورفت معمول کے تحت جاری ہے۔
بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جارییاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا
پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 1.
پاکستان کے جدید ترین ڈرونز کو دہلی کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس سے بھارت کے دفاعی نظام کی کمزوری ایک بار پھر واضح ہو گئی ہے۔ ان ڈرونز کی موجودگی نے بھارتی دارالحکومت میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
https://twitter.com/WENewsPk/status/1921015817019314428
یہ جوابی کارروائی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور خطے میں پاکستان کی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔
بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو گیاپاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں جاری آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے تحت دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر “جی ٹاپ” کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اُڑی کے علاقے میں واقع اہم سپلائی ڈپو کو بھی ہدف بنا کر نیست و نابود کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارت پر فتح ون میزائل فائر کر دیا pic.twitter.com/bMEd4L1fm9
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
ایک بڑی پیشرفت میں پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے خلاف بھرپور سائبر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں اندھیرے چھا گئے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کی دفاعی، مواصلاتی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو مفلوج کرکے مزید جارحیت سے روکنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بندرگارگاہ پاک بھارت کشیدگی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بندرگارگاہ پاک بھارت کشیدگی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی بندرگاہ پر نے بھارت کر دیا گیا ہے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :