دنیا کو سمجھا دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان جیت گیا، قوم کو فتح مبارک ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا کو سمجھا دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان جیت گیا، قوم کو فتح مبارک ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا، پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، اے فوج کے جوانوں تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے غیرت، حکمت، شجاعت سے جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا، پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اے فوج کے جوانوں تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے غیرت، حکمت، شجاعت سے جواب دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، پاکستان کا ایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں، مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔