ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ان کی گرانقدر خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ جنگ بندی مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات کی نشاندہی ہے، جس کے بعد امن، خوشحالی اور استحکام کا سفر شروع ہوگا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین مختلف ممالک ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا پختہ عہد کیا ہے۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا، جس میں آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور حامی رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی افواج کی بہادری کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی فوج نے دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے علاقائی امن کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ترکی، قطر اور دیگر ممالک کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں اور غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک کی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ترکی کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی کوششوں کو بھی قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ترکی نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ
  • غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
  • غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگےگا، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
  • موجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خان
  • پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • ترک صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک افغان جنگ بندی اور غزہ میں استحکام پر زور
  • وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
  • جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • 27ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کی تجاویز قبول