دنیا کہہ رہی ہے بھارت کی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہےاور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے، ہم بار بار بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات اور ثبوت دینے کا کہتے رہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ دنیا کہ رہی ہے کہ بھارت کی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی، پاکستان اس سارے عمل میں مضبوط ثابت ہوا۔
بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات پر سارے ممالک ہمارے موقف کی حمایت کررہے تھے، ان ممالک کے تجارتی تعلقات بھارت سے زیادہ ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آذر بائیجان، ترکیہ، چین نے واضح طور پر پاکستان کا ساتھ دیا، دیگر برادر ممالک نے بھی پاکستان کے لیے کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کا مومنٹیم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کو بریک لگانے والے آپشن سامنے رکھے، بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس بات چیت کو صرف اپنے لیے استعمال نہ کرے خطے کےلیے استعمال کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ بھارت کی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔