میرواعظ عمر فاروق کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
میر واعظ نے کہا کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے خاص طور پر کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والوں کے لیے ایک بہت بڑی راحت ہے، جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور پناہ گاہیں اور ذریعہ معاش تباہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مسائل پر بات چیت کا امکان جیسا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے، ایک خوش آئند قدم ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان اگر خلوص نیت کے ساتھ باہمی تنازعات کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے تو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایتی دشمنی کی طویل تاریخ کا خاتمہ ہو سکتا ہے بلکہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا بھی خاتمہ ہو گا اور تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے درمیان نے کہا کہ میر واعظ بھارت کے
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔