کراچی: آج سورج تباہی مچائے گا، گرمی 40 ڈگری محسوس ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا مطلع صاف ہے اور تیز دھوپ کے باعث موسم نہایت گرم اور مرطوب ہو چکا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
ادھر مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ ماہرین موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ
پڑھیں:
کراچی: 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم
—فائل فوٹوکراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔
کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
سکھر، خیرپور، گھوٹکی، حیدر آباد، مٹیاری، جامشورو میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے۔
دادو، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوئی۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔