دشمن بزدل اور کمینہ ہے، جہاں پاک فوج کا سامنا ہوا، سفید پرچم لہرا دیئے، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا، پاکستان کا دفاع کس طرح ہوا، اسی طرح معاشی دفاع بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون پر چائنا، سعودی عرب، ایران، قطر اور ترکی کے شکرگزار ہیں، ہندوستان کو جب تباہی نظر آئی تو دیگر ممالک سے بھیک مانگتا رہا۔ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شاندار رسپانس پر خراج تحسین پیش کیا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل اور کمینہ ہے، جہاں پاک فوج کا سامنا ہوا، سفید پرچم لہرا دیئے، اللہ کی مدد سے کل کامیابی ملی، تاریخ لکھے گی کہ بنیان مرصوص بن کر بھارت کے ڈیفنس کو اُڑا دیا گیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا، پاکستان کا دفاع کس طرح ہوا، اسی طرح معاشی دفاع بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون پر چائنا، سعودی عرب، ایران، قطر اور ترکی کے شکرگزار ہیں، ہندوستان کو جب تباہی نظر آئی تو دیگر ممالک سے بھیک مانگتا رہا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہم کیسے اس کی تائید کر سکتے ہیں، پہلگام کیساتھ ساتھ جعفر ایکسپریس واقعہ کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں۔ اس موقع پر یوم تشکر کی مناسبت سے شکریہ کے نوافل ادا کئے گئے اور ملکی سلامتی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طاہر اشرفی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، فاروق ستار
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آ رہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے "معرکہ حق" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سرجانی ٹاؤن و یوسی کارکنان کے ساتھ علاقے کے بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فضاء قومی نغموں، جھنڈوں اور آتش بازی سے گونج اٹھی اور ہر چہرے پر وطن سے محبت کا جذبہ عیاں تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی وہ واحد شہر ہے جو ہر سال جشنِ آزادی منانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا ہے، افسوس کہ اسی شہر کو مکمل آزادی سے جینے کا حق نہیں دیا جا رہا، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ جوش و جذبہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نظر آرہا ہے، ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا، اب ہمیں اسے بچانے کی قربانیاں دینی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے "معرکہ حق" کی کامیابی کو حب الوطنی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، ہم جشنِ آزادی مناکر دشمن کے 14 طبق روشن کریں گے، انشا اللہ جلد کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے عبداللہ شیخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم پاکستان نہ صرف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے بلکہ قومی جذبے کی علمبردار بھی ہے، سرجانی ٹاؤن کے عوام نے آج جس جوش و ولولے سے شرکت کی، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کا ہر شہری پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی، ملی نغموں، اور پرچم کشائی کے خوبصورت مناظر نے فضا کو جشنِ آزادی کی اصل روح سے منور کر دیا۔ پروگرام میں سرجانی ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔