پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پنجاب حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے اسکولوں میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب دونوں ملکوں میں جنگ بندی ہونے کے بعد اسکول بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان
پنجاب میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کی اور بحفاظت واپس پہنچنے میں بھی کامیاب رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پنجاب پنجاب حکومت تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم نوٹیفکیشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پنجاب حکومت تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم نوٹیفکیشن وی نیوز تعلیمی ادارے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا کان کنوں کی فلاح و بہبود کیلئے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نے کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لیے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔
مائنز ویلفیئر بورڈ کان کنوں اور ان کے اہلخانہ کو تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ بورڈ کان کنوں کے بچوں کو وظائف اور سکالرشپس بھی دے گا تاکہ ان کی تعلیم میں معاونت کی جا سکے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
کان کنوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے مائنز لیبر ہاؤسنگ بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں اور بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔
اس بورڈ کا مقصد سکولز، ٹریننگ سینٹرز اور کمیونٹی سہولیات قائم کرنا بھی ہے تاکہ مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔