بیجنگ : چینیلاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور متعلقہ علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی تقریب شامل ہیں۔

عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

دورے کے دوران وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے معاملات پر گفتگو ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت

اس کے علاوہ وہ مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

پاکستان کے عزم کی عکاسی

اقوام متحدہ کے اس سب سے بڑے سالانہ اجتماع میں وزیراعظم کی شرکت نہ صرف کثیرالجہتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرے گی بلکہ امن اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو بھی اجاگر کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ شہبازشریف نیویارک وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار
  • نیویارک: وزیراعظم کی ترقیاتی اقدام اجلاس میں شرکت، چینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب, جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
  • چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں گورنر پنجاب کی شرکت
  • فرانس اور امن کی حامی ریاستوں کے ساتھ شراکت جاری رکھی جائے گی.سعودی عرب
  • وزیراعظم شہبازشریف کل (منگل کو ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے
  • روس اگر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کیساتھ الجھا تو ہم انکا دفاع کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
  • وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور