ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
احمد شریف چوہدری شام 7 بجکر 15 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینیئر آفیسرز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم پریس کانفرنس پاکستان ایئرفورس پاکستان نیوی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہم پریس کانفرنس پاکستان ایئرفورس پاکستان نیوی ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز پریس کانفرنس
پڑھیں:
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کو پوری قوم کا سلام عقیدت
اسلام آباد:لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید نے دہشتگردوں کیخلاف وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔
وادی تیراہ میں شہداء نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت دیگر شہداء نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا، شہداء کی یہ عظیم اور لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔