Daily Mumtaz:
2025-09-18@22:23:11 GMT

چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنی ماں سے محبت کی داستان

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنی ماں سے محبت کی داستان

1969 میں 16 سال سے کم عمر کے شی جن پھنگ چین کے صوبہ شان شی کے لیانگ جیا حہ علاقے میں کام کرنے کے لئے گئے۔روانگی سے پہلے ان کی والدہ چھی شن نے اپنے ہاتھوں سے ان کے لئے ایک بیگ بنایا، جس پر کڑھائی سے تین سرخ الفاظ درج تھے۔یہ الفاط تھے ” ماں کا دل” جو ماں بیٹے کے درمیان گہری محبت کے عکاس تھے ۔رہنما بننے کے بعد شی جن پھنگ اور ان کی والدہ کی ملاقاتیں کم ہو گئیں۔ والدہ اکثر انہیں خطوط لکھتی تھیں اور کہتی تھیں “اپنا کام احسن طریقے سے کرنا ہی اپنے والدین کے لئے سب سے بڑی محبت ہے۔” اچھی خاندانی اقدار میں پروان چڑھتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائناکی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ اس عزم کے ساتھ کہ “میں اپنی ذات کو فراموش کروں گا اورعوام کو مایوس نہیں کروں گا” 140 کروڑ سے زائد چینی عوام کی رہنمائی کررہے ہیں تاکہ قوم بہتر مستقبل کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شی جن پھنگ

پڑھیں:

’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔

شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ رمضان سے واپس آ رہے تھے تو اس کو بہت دکھ ہو رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)

مسکان نے اپنے بھائی سے پوچھا کہ عمر کہاں چلا گیا ہے، شیراز نے کہا کہ وہ اللہ کے پاس چلا گیا ہے۔ مسکان نے پوچھا کہ وہ کب واپس آئے گا جس پر شیراز نے جواب دیا کہ اب عمر شاہ اب کبھی واپس نہیں آئے گا وہ ہمیشہ اللہ کے پاس ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا

واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد شاہ شانَ رمضان شیراز عمر شاہ عمر شاہ انتقال مسکان وسیم بادامی

متعلقہ مضامین

  • محبّت رسول کریم ﷺ کا ثمر
  • محبت کے چند ذرائع
  • ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟