خیبرپختونخوا کے وزیر پختون یار کا الزام تراشی کرنے والوں کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔
صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد کو کردار کشی اور جھوٹے الزامات پر قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ pic.
— WE News (@WENewsPk) May 11, 2025
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران امتحانی پرچے اور جوابی شیٹس کے ساتھ ساتھ ایک لیپ ٹاپ، پرنٹر اور کمپیوٹر بھی ضبط کرلیا گیا۔
صوبائی وزیر پختون یار خان خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کررہے ہیں، جبکہ گورنر فیصل کریم کنڈی اور دیگر نے کہا ہے کہ وہ میرٹ کی پامالی کا جواب دیں۔
پختون یار خان کا کہنا ہے کہ میرا تعلق میرٹ کی بالادستی قائم رکھنے والی جماعت سے ہے، مجھ پر جو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں کوئی نوکری بیچے گا تو ذمہ دار میں ہوں گا، نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان، حلف اٹھالیا
انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے انکوائری کمیٹی کا خیرمقدم کرتا ہوں، تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آ جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان پختون یار پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قانونی نوٹس میرٹ کی بالادستی وزیر حکومت وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان پختون یار پی ٹی ا ئی خیبرپختونخوا قانونی نوٹس میرٹ کی بالادستی وزیر حکومت وی نیوز وزیر پختون یار پختون یار خان قانونی نوٹس
پڑھیں:
ملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل‘فریقین کونوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل کرنے کے خلاف شہری کی درخواست،آئندہ سماعت کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل کرنے کے خلاف شہری کی درخواست ہوئی جہاں جسٹس فیصل کمال نے دوران سماعت ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کے خلاف فی الحال کسی قسم کی کاروائی نا کی جائے، آئندہ سماعت کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت کاکہنا تھا کہ درخواست گزار این او سی حاصل کرنے کے لیے تمام دستاویزات کو مکمل کریں۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ این او سی کے لیے دفتر جانا ہوا تو ہمیں این او سی دینے سے منع کردیا گیا۔ دوسرے دن فریق نے اپنے دفتر بلا کر دھمکیاں دی اور کرایہ بڑھانے کا کہاگیا،درخواست گزار نے فریقین کو بتایا کہ وہ سنئیر سٹیزن ہیں اور پچھلے چالیس پچاس سال سے دکان چلا رہے ہیں، فریقین نے درخواست گزار کی ایک بات نا سنی اور دکان فوری طور پر خالی کرنے کو کہا، درخواست میں وفاق، سی ای او ملیر کینٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،فریقین کی جانب سے دکانوں کو سیل کرنے کے لئیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔