مدرز ڈے کا کیک شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کرتا ہوں: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر ہاؤس کراچی میں مدرز ڈے (یومِ ماں) سے متعلق تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین نے شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیک کاٹا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اندھیروں میں بزدلانہ کارروائی نہیں کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری فوج نے دن کی روشنی میں فیصلہ کن حملے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن تھے، ان کا اعتماد افواج پاکستان پر تھا، اپنی ساری افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارک باد دیتا ہوں، پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مدرز ڈے کا کیک پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کرتا ہوں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ منگل کو گورنر ہاؤس ایوانِ صدر روڈ پر یومِ اظہار تشکر منایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔