بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری آج دوسرے روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد آج دوسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔
دربار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے نہ تو یاتریوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی راہداری سے یاتری آرہے ہیں۔
دربار انتظامیہ کے مطابق ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کےلیے ہر وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔
دربار بابا گرو نانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دربار انتظامیہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کب تک راہداری بند رہے گی یہ بتانا مشکل ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارت کی جانب سے
پڑھیں:
ایران نے قفقاز میں ٹرمپ راہداری کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا
ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ "ٹرمپ راہداری" منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر، علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس منصوبے کی اجازت نہیں دے گا۔
ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی سرحد کے قریب کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے میں قفقاز میں ایک راہداری بنانے کی شق شامل ہے، جو ایران کی شمال مغربی سرحد کے قریب ہوگی اور اس کا انتظام امریکا کے پاس ہوگا۔
یہ معاہدہ وائٹ ہاؤس میں طے پایا، جہاں صدر ٹرمپ نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان کی موجودگی میں گواہ کے طور پر دستخط کیے۔