پاک بھارت جنگ بندی : بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال میں بہتری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد بحال کیے گئے فلائٹ آپریشن میں بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق فلائٹ شیڈول میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، 12 غیرملکی ایئر لائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں، فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہوکر 50 رہ گئی ہے جو گزشتہ روز 150 تک جا پہنچی تھی.
(جاری ہے)
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ( پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق حج پروازوں کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں آج اسلام آباد سے محض 23 ، لاہور سے 14 اور کراچی سے 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں پشاور کی 4 ، سیالکوٹ 2 اور فیصل آباد کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے جبکہ آپریشنل وجوہات کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کی شارجہ دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بار بار فضائی آپریشن معطل اور بحال کیا جاتا رہا پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے وقتاً فوقتاً نوٹم جاری کیے گئے تھے جس کی وجہ سے ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بعض ایئرلائنز نے اپنا آپریشن روک دیا تھا. تاہم گزشتہ روز جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دی تھی لیکن ایئرلائنز اور مسافروں کو درپیش بعض مسائل کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے جب کہ بعض پروازیں منسوخ بھی کی گئی ہیں تاہم امید ہے ایک سے 2 روز میں صورت حال معمول پر آجائے گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی وجہ سے کی گئی گئی ہے
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پاکستان میں پروازیں متاثر رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی ملک میں 150 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں 138 بین الاقوامی پروازیں تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی 45، لاہور کی 38، اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
اس سے قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا تھا کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AIRPORT PIA ایئرپورٹ پروازیں منسوخ