کراچی؛ مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی:
گلشن اقبال میں مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فائرنگ کے واقعے کو تین روزگزر گئے لیکن اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں جامعہ مسجد غزالی کے باہر گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرانسپورٹر 45 سالہ محمد اکرم کو قتل کیا تھا، واقعے کو تین روز گزر گئے لیکن اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔
ارم گارڈن کے رہائشی مقتول محمد اکرم جامعہ مسجد غزالی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تھے کہ مسجد کے باہر موٹر سائیکل پر گھات لگائے 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں ہیلمٹ پہنے ایک ملزم کو موٹر سائیکل سے اتر کر مقتول محمد اکرم پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فائرنگ ہوتے ہی مسجد سے نکلنے والے نمازیوں میں بھگڈر مچتے اور انہیں جان بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم فائرنگ کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو جاتا ہے جبکہ نمازیوں کی جانب سے مسلح ملزمان پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شہری کو نامعلوم مسلح ملزمان پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے لیکن ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول محمد اکرم کا آبائی تعلق نارووال سے تھا، مقتول کے اہلخانہ تدفین کے بعد واپس آکر مقدمہ درج کروائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملیر: کار پر فائرنگ، ڈاکو نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کے تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی نمبر 12 میں نامعلوم ملزمان نے سفید رنگ کی کار سوزوکی آلٹو نمبر BVZ-447 پر فائرنگ کردی اور کار سوار شہری سے نقد رقم، موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے کار کو روکا، مزاحمت پر فائرنگ کی اور چند لمحوں میں شہری سے سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے فائرنگ کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے گئے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔