آسٹریلوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وانگ نے ٹیلی فون کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ ساری فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے تحمل سے کام لیا اور صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی میڈیا کی نظر میں پاک-بھارت سیزفائر، امن یا خاموش طوفان؟
انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ پینی وانگ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت اس فوجی کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے عام شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت کی۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دیرپا امن کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھارت میں گھس کر کارروائی کی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی فتح نہ کرسکے تو بھارتی انتہا پسند حیدرآباد کی کراچی بیکری پر چڑھ دوڑے
گزشتہ رات پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا تھا کہ ہم نے سیز فائر لائن کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ بھارت کی خواہش پر ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلوی وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھارت کارروائی پاک بھارت کشیدگی ٹیلیفون جنگ بندی ڈی جی آئی ایس پی آر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھارت کارروائی پاک بھارت کشیدگی ٹیلیفون ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر وی نیوز اسحاق ڈار
پڑھیں:
سعودی عرب جون 2025
سعودی عرب امریکا سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک تھا، سفارتکار جاوید حفیظ
سعودی عرب امریکا سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک تھا، سفارتکار جاوید حفیظ
پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کا مثالی سفارتی رد عملپاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کا مثالی سفارتی رد عمل
پاک بھارت جنگ بندی میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کردار اور سعودی ڈیجیٹل انقلابپاک بھارت جنگ بندی میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کردار اور سعودی ڈیجیٹل انقلاب
سعودی ولی عہد کی وہ خاموش ادا جو دنیا بھر میں مقبول ہوگئیسعودی ولی عہد کی وہ خاموش ادا جو دنیا بھر میں مقبول ہوگئی
منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترفمنیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف
طویق پہاڑ، سعودی عزم و ہمت کی علامتطویق پہاڑ، سعودی عزم و ہمت کی علامت
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں