حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے بھی نجکاری کیے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ موجودہ اگلے چار سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹور کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا ہے، نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، نجکاری کیے جانے والے اداروں میں پی آئی اے اور الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تین بینکس فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی بھی نجکاری کی جائے گی، پاکستان انجیئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری لسٹ میں شامل ہیں، توانائی شعبے میں بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 12 کمپنیاں اور امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کی لسٹ میں شامل ہیں۔
رکن اسمبلی بشیر خان نے سوال کیا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل ہونے والی رقم کی تفصیل کیا ہے؟ اس پر پارلیمانی سیکریٹری آسیہ اسحاق نے جواب دیا کہ اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ روزویلٹ سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی، حکومت سوچ رہی ہے کہ جوائنٹ وینچر کے طور پر اس پر کام کرے، دوسری صورت میں حکومت روزویلٹ کو مکمل طور پر بیچنا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھی نجکاری اداروں کی کی نجکاری نجکاری کی
پڑھیں:
برطانوی حکومت نے تارکین وطن کیلیے سخت پالیسیوں کا اعلان کردیا
برطانوی حکومت نے تارکین وطن کے حوالے سے سخت پالیسیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے پیر کے روز تارکین وطن کیلیے نئی پالیسیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ میں تارکین وطن کیلیے مستقبل پناہ ختم کردی گئی ہے جبکہ سیاسی پناہ کا دورانیہ پانچ سال سے کم کر کے ڈھائی سال کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اپنے ملک محفوظ واپسی تک عارضی پناہ ملے گی جبکہ تارکین وطن 20 سال کے بعد طویل المدتی رہائش کیلیے درخواست دے سکے گا۔
اعلامیے کے مطابق تارکین کو درخواست کی منظوری کے بعد برطانیہ میں 30 ماہ رہائش کی اجازت دی جائے گی اور اس کے لیے انہیں درخواست دینا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل طویل المدتی رہائش کیلیے 5 سال کی شرط تھی جسے اب بڑھا کر بیس سال کیا گیا ہے جبکہ پناہ گزین کے اسٹیٹس کی مدت کو کم کر کے 30 ماہ کردیا جائے گا۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ پناہ گزینوں کیلیے گولڈ ٹکٹ ختم ہوگا، حکومتی اقدامات کا مقصد غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کو مزید کم کرنے کیلیے انہیں واپس بھیجا جائے گا۔