بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور Karandaaz ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹرروبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کار انداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شرجیل مرتضیٰ کے ہمراہ اہم ملاقات کی جس کا مقصد ملک کے سات منتخب مرکزی اضلاع میںراست کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے پائلٹ منصوبے کو تیز رفتاری سے لانچ کرنا تھا ۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحقین کو سہولت کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی نقل و حرکت اور بائیومیٹرک تصدیق نہایت اہم ہے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد اپنی ایک کروڑ مستحق خواتین کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک فعال اور بروقت حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے تاکہ منصوبے کا شفاف اور کامیاب نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔(جاری ہے)
کار انداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شرجیل مرتضیٰ نے چیئرپرسن کو پائلٹ پراجیکٹ کی موجودہ پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پائلٹ منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور ہم بی آئی ایس پی ٹیم کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔اجلاس میں پائلٹ بنیادوں پر موبائل والٹ کے ذریعے ادائیگیوں کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ اس کی افادیت اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کی رفتارکو مزید تیز کرنے کے لیے دیگر شراکت دار اداروں کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں کاراندازسے زوہیب اورعمر جبکہ بی آئی ایس پی سے ڈی جی کنڈیشنل ٹرانسفرز جناب انعام الرحمٰن ملک نے بھی شرکت کی اور منصوبے کے آپریشنل پہلوؤں پر اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بی ا ئی ایس پی
پڑھیں:
وزیر اعظم کی غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کے فیصلے کی مذمت
—فائل فوٹووزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے منصوبے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا، ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
پانچ ممالک نے غزہ میں مزید بڑے فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے عزم کے لیے متحدہ ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے سِوا سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 رکن ممالک نے اجلاس بلانے کی حمایت کی۔
امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔