شان ٹینٹ بنگلادیش ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔
ڈھاکا سے جاری بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے بی سی بی نے نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا ہے۔
شان ٹینٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
7مزیدپڑھیں:مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شبمن گل کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا جلد اعلان متوقع
شبمن گل کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ بال کرکٹ سے روہت شرما کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر کیلئے راستہ صاف ہوگیا ہے، وہ طویل فارمیٹ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، ان کے کپتان بنائے جانے کا اعلان 24 مئی تک متوقع ہے۔
شبمن گل سے قبل موجودہ نائب کپتان جسپریت بمراہ بھی قیادت سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے تھے تاہم انہیں فٹنس اور ورک لوڈ کی وجہ سے اس عہدے سے دور رکھا گیا ہے، بھارتی سلیکٹرز نئی جنریشن کو یہ ذمہ داری دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
Post Views: 4