پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا جبکہ مستقل حمایت کے ذریعے صدر اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
وزیراعظم نے ترک عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک عوام نے مشکل وقت پر اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
شہباز شریف نے ترکیہ کے سفیر کو بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کے مذموم عزائم کو ناکامی سے دوچار کیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے لیکن وہ اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسی مفاہمتی پالیسی کے تحت پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ انقرہ میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن جلد از جلد بلایا جائے۔
بعد ازاں، ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی کامیابیوں پر خوش ہیں، صدر اردوان دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ترکیہ کے سفیر شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی، جو انتہائی خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ہوئی اور پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید براں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا.
وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس ؛عدالت کی ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ اور گرم جوش انداز میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی برصغیراور خطےکے استحکام اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم کے لیے مل کر کام کرنے کی عکاس ہے۔
مزید :