2025-05-12@21:02:54 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«ترکیہ کے سفیر»:
وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر ترکیہ نے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا،ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ترکیہ نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی اقدام کی مذمت کی،ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہار افسوس کیا۔ پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانس کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا...
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) ترکیہ اور عمان کے سفیروں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں کیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ دونوں سفیروں نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترکیہ اور عمان کے سفیروں کے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ اور عمان کے سفیروں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔دونوں سفیروں نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ...
وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے، بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت دینے میں ناکام رہا، بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے پاکستان کی حمایت اور خطے میں امن کے مطالبے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر...
وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد شعبوں میں پاک ترک تعلقات کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی تھی۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان کا جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے...
—تصویر بشکریہ سرکاری ٹی وی ترکیے نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کےلیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ساحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہیں۔ قصور : پسند...
ترکیہ کی گریٹ یونٹی پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ دستجی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ترک حکومت پر زور دیا ہے کہ ترکیہ کو ہر ممکن طریقے سے اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ترک میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ دستجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری برادری، دوستی اور وفاداری کا ثبوت ہوگا۔ یہ نہ صرف ایک جذباتی اور اخلاقی فرض ہے بلکہ حقیقی سیاست کا تقاضا بھی ہے۔ مصطفیٰ دستجی نے یاد دلایا کہ پاکستان ہمیشہ کٹھن وقتوں میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اس لیے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی اسی جذبے، خلوص اور وفاداری کے ساتھ پاکستان اور اس کے...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ اور ایران کے سفیروں نےالگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو، اور ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے الگ الگ ملاقات کی، چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ترکی اور ایران کے ساتھ دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی تعریف کی، اور تینوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔ ترک سفیر کے ساتھ ملاقات میں چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط عدالتی...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروگلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے باہمی احترام پر مبنی تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی تحسین کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تین ملکوں کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی عزت و احترام کا ذکر کیا۔ ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات خاص طور پر شریعہ اکیڈمی میں دونوں ملکوں کے اشتراک سے جاری جوڈیشل ایکسچینج پروگرام کی تعریف کی۔ چیف جسٹس نے زور دے کر کہاکہ ایسے پروگراموں کا دائرہ...
دونوں فریقوں نے جاری مذاکرات میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہفتے کی شام جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کی جنگ بندی کے بجائے جارحیت شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی سربراہی میں (حماس) کے ایک وفد نے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے مقبوضہ فلسطین میں تازہ ترین سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ قابض فوج کی طرف سے جنگ بندی مفاہمت کی خلاف ورزی، غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے دوبارہ آغاز اور قابض فوج کی جانب سے...
یرموک: کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاوہ ترکیہ اور تاجکستان کے سفیروں نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئےم مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی...
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu) نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء برطانوی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 21 فروری 2025ء ) ترکیہ کے پاکستان میں سفیرعرفان نذیراولو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے وفد کاپرتباک استقبال کیا۔ ملاقات میں ترک قونصل جنرل درمش باشتو،پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یامینہ سلمان، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام اور ترک قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے...
ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی خفیہ ڈیل کیا ہے، مزید جانیے نصرت جاوید سے اس ویڈیو میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا پاکستان ترکیہ ٹرمپ دعا ابصار نصرت جاوید
پاکستان اور ترکیہ کے مابین اہم شعبوں میں 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعظم اور ترک صدر نے یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک ترکیہ پاکستان ترکیہ شہباز شریف طیب اردوان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیاحت یا کاروبار کی غرض سے ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کو اب ویزا فیس کی مد میں جو رقم ادا کرنا ہوگی اس کی تفصیلات درج ذیل ہے۔ پاکستان سے ترکیہ کا سفر کرنے والے حضرات کو وہاں جانے کےلیے مسافروں درست اور قابل میعاد پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ 60 ڈالر سے 190 ڈالرز تک فیس ادا کرنا ہوگی، تاہم درخواست گزاروں کو پاکستانی روپے میں ترکیہ کی ویزا فیس ادا کرنا ہوگی۔ 8 فروری 2025 تک امریکی ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 279.05 پاکستانی روپے کے برابر ہے، اسی حساب سے ویزا حاصل کرنے کے خواہشمدوں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔ ترکیہ میں سنگل انٹری ویزا فیس کی مد میں 60 ڈالرز وصول کیے جائیں گے...

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے تر ک سفیر کی ملاقات، آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
فواد حسین کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق جس حد تک خوشحال اور مضبوط ہو گا ترکیہ اتنا ہی پُر رونق ہو گا۔ ہم عراق میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراق میں اپنی موجودگی کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ میرے اس سفر کا مقصد ترکیہ، عراق اور شام کو ایک پیج پر لانا جب کہ دہشت گرد گروہوں داعش و PKK کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ھاکان فیدان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے...
سلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو ملاقات کررہے ہیں
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب کی مانند ہیں، پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایازصادق نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں ہماری کہانی ابھی شروع ہوئی ہے جس کا اختتام دہشتگرد گروہوں کے خاتمے پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ شام میں روسی اڈوں کی تقدیر کا فیصلہ مذاکرات میں طے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ "بشار الاسد" کی حکومت کے خاتمے سے قبل باغیوں اور روس کے درمیان طے پایا تھا کہ ماسکو، متحارب گروہ سے متصادم نہیں ہو گا اور نہ ہی باغی گروہ روسی اڈوں پر حملے کریں گے۔ ھاکان فیدان نے ان خیالات کا اظہار آج ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسد حکومت کے سقوط کے وقت روس...